مہمان کرکٹ ٹیم پر حملہ گہری سازش ہے،اس واقعہ کے پیچھے را اور موساد کے عناصر کارفرما ہیں، لیاقت بلوچ:
قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ ۔2009ء)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سری لنکن مہمان کرکٹ ٹیم پر حملہ اسلام اور ملک دشمن طاقتوں کی پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے اس واقعہ کے پیچھے را اور موساد کے عناصر کارفرما ہیں جو اس قسم کے واقعات کر کے پاکستان کو دہشت گرد قرار دلوا کر غیر ملکی قوتوں کو پاکستان پر جارحیت کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں- دوسری طرف گورنر پنجاب کا یہ کہنا کہ لاہور اور ممبئی کے واقعات میں ایک ہی عناصر ملوث ہیں ان کی بات خود اپنے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترداف ہے کیونکہ مشیر داخلہ رحمان ملک یہ کہہ چکے ہیں کہ ممبئی واقعہ میں پاکستانی شہری ملوث ہیں-گورنر پنجاب کے بیان کے بعد ملک دشمن طاقتوں کو اب یہ موقع مل گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی سرزمین ہے اور یہاں کسی کی زندگی محفوظ نہیں ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز قصور میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کی- اس موقع پر صوبائی میڈیا سیکرٹری فاروق چوہان اور فرحان شوکت بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر فائرنگ‘کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور پولیس ملازمین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے ملک دشمن عناصر نے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی نہیں بخشا حالانکہ کھلاڑی امن پسند ہوتے ہیں جو کھیل کے میدان میں تمام ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لا کر امن اور بھائی چارے کا درس دیتے اس واقعہ کے پیچھے سوفیصد بیرونی ہاتھ ملوث ہیں کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا-لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج لگانے والے جواب دیں کہ وہ لاہور میں اہم ایونٹ کی حفاظت نہیں کر سکے وہ پنجاب کے 9کروڑ عوام کی کیا حفاظت کریں گے- انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے پی پی پی کی حکومت ملک میں تخریب کاری کے واقعات پر قابو پانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے منتخب حکومتوں کو گرا کر بڑھکیں مار رہی ہے انہوں نے کہے ملکی سلامتی کے پیش نظر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے اور بیرونی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے-

0 comments:
Post a Comment