گوجرانوالہ، شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنے پر ایس پی سول لائن معطل ، او ایس ڈی بنا دیا گیا:
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ ۔2009ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے جرم میں ایس پی سول لائن اطہر وحید کو معطل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزشیرانوالہ باغ میں میاں شہباز شریف نے جلسہ کیا اور جلسہ کے حوالے سے ایک اعلیٰ میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے اور گرفتاری کا ٹاسک ایس پی سول لائن اطہر وحید کو دیا گیا مگر ایس پی اطہر وحید نے اعلیٰ پولیس افسران کے اس حکم کو ماننے سے انکا کر دیا۔ جس پر ڈی آئی جی نے مبینہ طور پر اطہر وحید کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اس سلسلہ میں وحید اطہر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق یا تردید کیے بغیر کہا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی حکم کی تعمیل نہیں کریں گے۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے اس واقعہ کی تصدیق یاتردید سے نہیں کی گئی

0 comments:
Post a Comment