Monday 22 December 2008

India deploy 'Quick Response' force near Pakistan Border

. Monday 22 December 2008

راجستھان پر کوئیک ری ایکشن فورس تعینات کردی گئی،بھارتی اخبا

بھارتی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ نئی دہلی نے راجستھان میں پاکستان کی سرحدپر کوئیک ری ایکشن فورس کو تعینات کردیاہے جبکہ جے سلمار،اتارلئی اوربھوج گجرات میں بھی کمانڈوز کوالرٹ رہنے کا حکم دیاگیاہے۔ ٹائمزآف انڈیاکے مطابق سرحدپرفوج کی تعیناتی کا فیصلہ پاکستان کی جانب سے سرحدپرفوج میں اضافے کے بعد کیاگیا۔کوئیک ری ایکشن فورس فضائی حدود کی بھی نگرانی کرے گی۔جبکہ سرحدپرمزیدراڈاربھی نصب کیے گئے ہیں۔
اخبارنے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سرحدپرراڈارسے سخت نگرانی کی جارہی ہے۔فوج کے سامان کی فوری نقل وحمل کےلئے اضافی رن ویز اورہینگرزفعال کیئے گئے ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کاکہناہے کہ پاکستانی فوجی حکام تواترکے ساتھ راجستھان کی سرحد پرپاکستانی علاقوں میں مسلسل دورے کررہے ہیں۔وہاں پاکستانی کمانڈوزکی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے




0 comments: