واشنگٹن/ اسلام آباد( تازہ ترین۔15دسمبر 2008 ء) امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر حملے کی تیاری کر لی تھی جسے امریکانے روک دیا جبکہ پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ وہ ممبئی واقعات کے بعد کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار تھی۔امریکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون کے تین اعلی افسران نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کے لئے فضائیہ کو چوکس کر دیا تھا۔ بھارتی فضائیہ پاکستان میں مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتی تھی۔ امریکی اعلی افسر کے مطابق امریکا نے بھارت کو ایسا کرنے سے روکا اور بھارت نے بھی حملہ کرنے سے گریز کیا ۔ادھر بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر ہمیش اپاسانی نے امریکی ٹی وی کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ پر پاک فضائیہ کے ترجمان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ممبئی واقعات کے بعد مکمل طور پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار تھی اور بھارتی افواج کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment