Tuesday 3 March 2009

100% sure there is foreign involvement in Lahore attack (Ex Foreign Minister)

. Tuesday 3 March 2009

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ ۔2009ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر خارجہ میاں خورشید قصوری نے کہا ہے کہ بعض قوتیں ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کے حالات خراب کررہی ہیں تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جا سکے کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے اور کھلاڑیوں سے لیکر سرمایہ دار تک کوئی بھی پاکستان کا رخ نہ کرے-اس اوقعہ میں سو فیصد غیر ملکی قوتیں ملوث ہیں جن کے وسط ایشیاء میں مفادات وابستہ ہیں ایک خصوصی گفتگو کے دوران خورشید قصوری نے کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان کے اندرونی حالات کا پاکستان پر گہرا اثر پڑ رہا ہے قبائلی علاقہ جات میں بعض ایسے عناصر پناہ گزین ہیں جن کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہے اور وہ ملک دشمن طاقتوں سے ڈالرز وصول کر کے ایسے واقعات رونما کر سکتے ہیں جن تک افغانستان کے حالات درست نہیں ہوتے پاکستان میں پائیدار امن ناممکن ہے جب تک افغانستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوتے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کسی صورت میں نہیں ہوسکتا-بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئے ایک دوسرے پر الزام تراشی درست نہیں الزام تراشی سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ پہنچتا ہے اور نقصان عوام کا ہوتا ہے

0 comments: