Wednesday 11 March 2009

Political workers arrested in Punjab and Sindh - we don't need such democracy

. Wednesday 11 March 2009

پنجاب اور سندھ میں دفعہ144نافذ، لانگ مارچ روکنے کیلئے سیاسی کارکنوں‌ کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع،شریف برادران، قاضی حسین احمد اور عمران خان کی گرفتاری کا امکان:
لاہور، کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔11مارچ 2009 ء) لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب اور سندھ بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں‌ سیاسی کارکنوں‌کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ شریف برادران، قاضی حسین احمد اور عمران خان کی کی آج گرفتاری کا امکان ہے۔لاہور میں شباب ملی کے رہنمائوں اور سرگودھا سے لیگی کارکنوں‌کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رائیونڈ سے بھی جماعت اسلامی کے کئی کارکرن گرفتار کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے گرفتاریوں‌کے لئے سیاسی رہنمائوں کی فہرستیں پولیس کو فراہم کردی ہیں۔گرفتاریوں سے بچنے کےلئے مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما روپوش ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے رہنمائوں کی نقل و حرکت پر کڑی رکھنے کی ہدایت کی ہے اور پولیس کو سیاسی رہنمائوں کی لانگ مارچ تک پہنچنے نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کے اجلاس آج طلب کرلئے گئے۔ جن میں لانگ مارچ کو روکنے کی حکمت عملی وضح کی جائے گی۔ لانگ مارچ کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد بھی کر دی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی۔ضلع ناظم میاں عامر ٕمحمو د نے ون ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ناگزیر تھا۔ ۔ دوسری جانب امن و امان برقرار رکھنے کےلئے رینجرز کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے

0 comments: